خفیہ اداروں نے منہاج القرآن کے عہدیداران وکارکنان کی نگرانی شروع کردی

 لاہور/لندن (آئی این پی) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادی کی جانب سے 14جنوری کو لاہور تا اسلام آباد لانگ مارچ کی کال پر مختلف سیاسی جماعتوں کے ردعمل کے بعد خفیہ اداروں نے تحریک منہاج القرآن کے ڈویژن،ضلع و تحصیل کے عہدیداروں کی مانیٹرنگ شروع کردی۔برطانوی نیوزویب سائٹ ”دی نیوزٹرائب “کی رپورٹ کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے جب کہ ان کی سرگرمیوں پر بھی کڑی نگاہ مرکوز کردی گئی ہے۔