جمہوریت دشمنوں نے طاہر القادری کی صورت میں نیا پتا پھینکا: شیخ قیصر محمود

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصر محمود نے کہا ہے کہ سال میں صرف ایک مارچ آتا ہے اور اس کے آنے میں ابھی کافی دن ہیں۔ جمہوریت دشمنوں نے طاہر القادری کی صورت میں اپنا نیا پتا پھینکا ہے، وہ اپنے بیرونی آقاﺅں کا نمک ادا کرنے کیلئے ریاست، سیاست اور جمہوریت پر ڈرورن حملے سے باز رہیں۔ طاہر القادری کے مینار پاکستان میں ہونے والے اجتماع کو ان نادیدہ قوتوں نے سپانسر اور آرگنائزر کیا تھا جو پاکستان میں جمہوریت کی آبیاری اور مضبوطی سے خوفزدہ ہیں۔