جعلسازی پر ایل ڈی اے کے تین جونیئر کلرک ملازمت سے برطرف

لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بوگس ملکیت اور جعلسازی سے پلاٹوں کی ایگزمشن، ایلوکیشن، ٹرانسفر اور اس سلسلے میں دیگر بے ضابطگیاں ثابت ہونے پر تین جونیئر کلرکوں طیب شاہین، زبیر خان اور خالد پرویز کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ ان اہلکاروں کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006ءکے تحت کارروائی کی گئی تھی۔