تمکین آفتاب مسلم لیگ ق شعبہ خواتین لاہور کی سینئر نائب صدر مقرر

لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ق شعبہ خواتین لاہور کی صدر ایم پی اے آمنہ الفت نے تمکین آفتاب کو سینئر نائب صدر لاہور مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تمکین آفتاب نے نوٹیفکیشن وصول کرنے کے بعد مسلم لیگ ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینئر نائب صدر مقرر کیے جانے پر قیادت کی مشکور ہوں، سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کارکنوں کی قدر کرنے والے لیڈر ہیں۔ تنظیم سازی میری پہلی ترجیح ہے۔