بیرونی ایجنڈا لیکر آنےوالے زمینی حقائق سے ناواقف ہیں: زعیم قادری

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے دن رات عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرا شوٹ سے آنے والے تمام عناصر جو بیرونی ایجنڈا لے کر آئے ہیں در حقیقت زمینی حقائق سے ناواقف ہیں۔ پنجاب حکومت نے فروغ تعلیم اور میرٹ اور شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی سید زعیم حسین قادری نے ویٹرنری یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے سلسلہ میں ایک اعلی سطحی اجلاس میں کیا۔ اجلاس میںوائس چانسلر ویٹرنری یونیورسٹی لاہور، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، کمشنر لاہور اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔