باغبانپورہ میں ٹاپ ٹین اشتہاریوں سمیت متعدد افراد گرفتار

لاہور(نامہ نگار)باغبانپورہ پولیس نے ٹاپ ٹین اشتہاریوں، منشیات فروشوں،ڈاکوﺅں،چوروں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران13ملزموں کوگرفتار کرلےا۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور محمد اسلم ترین کے احکامات اور ڈی آئی جی آپریشنز محمد طاہر رائے کی ہدایت پر ایس ایچ او باغبانپورہ مظہراقبال اور دیگر اہلکاروں نے قتل اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ٹاپ ٹین اشتہاریوں کاشف عرف کاشی، فرحان علی، محمد افضل اورمشتاق کو گرفتار کر لیا۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دورن محمد کاشف کے ڈیرے پر ریڈ کر کے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کی گئی۔ملزمان شوکت،پرویز اور اسماعیل کو گرفتار کر کے 40 لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی۔ قحبہ خانوں پر ریڈز کے دوران ملزم نذر ، روبی، نئی ناجائز اسلحہ کے الزام میں عمیر ، چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم عمیرعلی کو گرفتار کیا گیا۔