ایم کیو ایم کا 14 جنوری کے لانگ مارچ کی عوامی آگہی مہم کیلئے کیمپ کا انعقاد

لاہور (خصوصی رپورٹر) ایم کیو ایم لاہور ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام عظمت چوک، گرین ٹاﺅن لاہور میں 14 جنوری کے لانگ مارچ کے سلسلے میں عوامی آگہی مہم کے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یارخان، پنجاب کمیٹی کے رکن کامران اختر، زونل انچارج ملک وسیم کھوکھر، ڈسٹرکٹ انچارج ارشاد الحق چوہدری اور دیگر ذمہ داروں نے کیمپ کا دورہ کیا اور لانگ مارچ کے سلسلے میں کی جانیوالے تیاریوں کا جائزہ لیا۔