ایل ڈی اے کے افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرزاق کو ڈپٹی ڈائریکٹر لا ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کا اضافی چارج دیدیا ہے۔ دریں اثناءایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہاﺅسنگ) ایل ڈی اے محمد عثمان نے تین افسروں کے تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ باسط عزیز کو اسٹیٹ آفیسر ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو، حماد سلیم کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ون میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لگا دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ باسط نصیر کو ڈائریکٹوریٹ آف ریکارڈ مینجمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لگا دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈکوارٹرز) ایل ڈی اے مریم کیانی کی ہدایت پر ایل ڈی اے جوائن کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جنرل کیڈر) غلام عباس کی خدمات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہاﺅسنگ) کے سپرد کر دی گئی ہیں۔