اہلسنت کو سازش کے تحت بریلوی لکھا اور بولا جا رہا ہے، علامہ رضائے مصطفی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر علامہ رضائے مصطفی نقشبندی نے یوم امام احمد رضا کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ امام احمد رضا نے اپنی پوری زندگی عشق رسول میں بسر کی اور اپنی زندگی میں انگریزوں ،سکھوں اور نام نہاد مسلمانوں کے خلاف ننگی تلوار استعمال کرتے رہے اسی بناءپر غیر بھی انکو فنا فی الرسول سمجھتے ہیں ۔ امام احمد رضا بریلوی سچے اور پکے عاشق رسول تھے انہوں نے مزید کہا کہ ایک سازش کے تحت اہل سنت کو بریلوی لکھا اور بولا جار ہا ہے بریلوی کوئی مسلک اور مذہب نہیں ہے لہذا اہل سنت کو بریلوی کہنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔