اہلحدیث یوتھ فورس کا بھارت کیخلاف آزادی چوک میں مظاہرہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے سپاہی کی شہادت اور پاکستانی دریاﺅں پر ڈیم کی تعمیر کےخلاف آزادی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور شرکاءنے بھارتی پرچم اور منموہن سنگھ کا پتلا نذر آتش کیا۔ اس موقع پر اہل حدیث یوتھ فورس کے مرکزی صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود فائرنگ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور دہشتگردی ہے، حکومت روایتی نوٹس لینے کی بجائے منہ توڑ جواب دے۔ اگر حکومت نے بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دیا تو شہداءکا خون کبھی معاف نہیں کریگا۔