انتخابات میں نوجوانوں کا ووٹ کلیدی کردار ادا کرےگا: شافع حسین

لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ ق لیگ یوتھ ونگ کا ہر جوان پارٹی کا سرمایہ ہے، مضبوط یوتھ ونگ مضبوط پارٹی کی علامت ہے، آئندہ انتخابات میں نوجوانوں کا ووٹ کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ق لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ذوالفقار پپن سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر چودھری شافع حسین نے کہا کہ ق لیگ آئندہ انتخابات میں سرپرائز دے گی ملک میں جمہوری روایات کو فروغ دینے اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے ق لیگ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔