امریکی ڈاکٹر اغوا کیس: خصوصی عدالت میں انسپکٹر کا بیان قلمبند

لاہور (وقائع نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جج ملک محمد رفیق نے ماڈل ٹاو¿ن کے بلاک جے سے تاوان کے لئے اغوا کئے جانے والے امریکی ڈاکٹر بیرن بیٹن کیس میں انسپکٹر تجمل حسین کا بیان قلمبند کیا۔ عدالت کے حکم پر کیس میں ملوث دو ملزموں حافظ عمران اور سیف الرحمان کو چوہنگ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا۔ کیس میں ملوث ایک کالعدم تنظیم کے الزواری افضال حسین اور عمران احمد مفرور ہیں۔ڈاکٹر بیرن بیٹن کو پولیس تاحال برآمد نہیں کر سکی۔