امام احمد رضا خان بریلویؒ کی پوری زندگی شجاعت و دلیری سے عبارت ہے: پیر اطہر القادری

لاہور(خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی فنانس سیکرٹری علامہ پیر محمد اطہر القادری نے مولانا امام احمد رضا بریلویؒ کے یوم وصال کے موقع پر بیان میں کہا ہے مولانا امام رضا خان بریلویؒ کی پوری زندگی شجاعت ودلیری سے عبارت ہے آپ نے اپنی زندگی میں اسلام کے لےے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ان خدمات آپ کے فتوی جات کو دائمی شہرت حاصل ہے آپ کے فتویٰ جات پوری دنیا میں رہتی دنیا کے لےے مشعل راہ ہیں۔