آئندہ الیکشن میں عوام جو بھی فیصلہ کریں منظور ہو گا: پیپلز پارٹی لاہور

لاہور (خبر نگار ) وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئے اور ےہ مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ عوام جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کرینگے اور انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو بھی بری طرح سے ناکامی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جب پیپلز پارٹی نے ملک کی تمام جماعتوں چاہے وہ اسمبلی میں ہیں ےا نہیں انکی مشاورت سے ایک آزاد خود مختار الیکشن کمشن کا قیام کردیا ہے تو پھر اس کے بعد الیکشن میں نئی اصلاحات جیسے لفظ کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے۔ وقت بتائے گا کہ آنے والے الیکشن صاف اور شفاف ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں عوام جو بھی فیصلہ کریں گے پیپلز پارٹی ہی نہیں حکومت میں موجود تمام جماعتیں اس کو دل سے قبول کر یں گی۔