ڈی ایچ اے فیز پرزم 9 میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
لاہور (پ ر) ڈی ایچ اے لاہور کی تاریخ کے سب سے بڑے فیز پرزم 9 میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے لاہور بریگیڈیئر ظفر یاسین بابر تھے جنہوں نے تختی کی نقاب کشائی کر کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ پرزم 9 میں 25600 رہائشی پلاٹ اور 1900 کمرشل پلاٹ ہونگے جو 16 سیکٹر پر محیط ہوگا۔ اس فیز میں بڑی سڑکوں کی لمبائی 30 کلومیٹر ہوگی جبکہ ان کی چوڑائی 120 فٹ سے لے کر 150 فٹ تک ہوگی۔ پرزم 9 میں تعمیر کی جانے والی سڑکیں 60 فٹ سے لے کر 80 فٹ تک چوری ہونگی۔ پرزم میں 27 اوور ہیڈ واٹر ٹینک تعمیر کئے جائیں گے جس کے ساتھ ساتھ ٹیوب ویل بھی ہوں گے۔ بجلی کی ترسیل کے لئے 6 گرڈ سٹیشن تعمیر کئے جائیں گے۔ ایڈ منسٹریٹر ڈی ایچ اے نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ فیز چار سال کی قلیل مدت میں ڈویلپ کر لیا جائے گا اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تمام ضروریات زندگی سے لیس ہوگا۔