گستاخانہ خاکوں کی نمائش دنیا کا امن تباہ کرنے کی کوشش ہے:امیرحمزہ، یعقوب شیخ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امریکہ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی کوشش ساری دنیا کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک حرمت رسول پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا امیر حمز ہ اور جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما قاری یعقوب شیخ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ان گستاخیوں پر خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ شان رسالت میں گستاخیاں کرنیوالوں کو صلیبیوں یہودیوں کی مکمل حمایت اور تعاون حاصل ہے۔ مسلم حکمران تحفظ حرمت رسول کو نقطہ اتحاد بناکر عالم اسلام کے جذبات کی ترجمانی کریں۔