گستاخانہ خاکوں اور مہنگائی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے امریکی ریاست ٹیکساس میں توہین آمیز خاکوں جبکہ اپوزیشن لیڈر تحریک انصاف کے میاں محمود الرشید نے رمضان المبار ک سے قبل سبزیوں اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحر یک التواء کار جمع کرا دی۔