پیر یعقوب شاہ زنجانی کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پیر یعقوب شاہ زنجانی کا 1012واں عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئیں۔ عرس کے اجتماع سے سجادہ نشین پیر ادریس شاہ زنجانی، مفتی پیر مصطفی رضوی، پیر ناظم شاہ، پیر شاہد گردیزی، پیر احمد شاہ چن پیر، علامہ قاری نذیر، مفتی رمضان سیالوی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔