پنجاب میں زرعی انکم ٹیکس کی وصولی میں 62 فیصد شارٹ فال کا سامنا

لاہور (احسن صدیق) پنجاب میں رواں مالی سال میں جولائی سے مارچ (9 ماہ) کے دوران زرعی انکم ٹیکس کی وصولی میں 62 فیصد شاٹ فال کا سامنا رہا۔ پنجاب حکومت نے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کا ہدف ایک ارب 51 کروڑ 42 لاکھ روپے مقرر کیا تھا لیکن بورڈ آف ریونیو 57 کروڑ 53 لاکھ روپے کی وصولی کرسکا جو مقررہ ہدف کے مقابلے میں 93کروڑ 88 لاکھ روپے کم ہے۔ اعداد و شمار سے خدشہ پیدا ہوگیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رواں مالی سال کے لئے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے لئے مقرر کیا جانے والا 2 ارب ایک کروڑ 89 لاکھ روپے کا ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا۔