ٹرانسپرنسی اور پلڈاٹ کی رپورٹس سے حکومتی دعوئوں کی قلعی کھل گئی: منظور وٹو

لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور پلڈاٹ کی رپورٹ پر کہا کہ ان سے غربت کے خاتمے کی حکومتی دعووں کی کلی کھل گئی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے اور غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان اداروں کی تحقیق کے مطابق ملک میں بے روزگاری تشویش ناک حد تک بڑھ گئی ہے اور خاص طور پر دیہی معیشت بہت بری طرح متاثر ہوئی ۔