ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز اور دینی مدارس پر پابندی اور رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز اور دینی مدارس پر پابندی عائد کرنے اور رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ سپریم کورٹ رجسٹری میں بیرسٹر ظفر اللہ خان کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں بھر میں کام کرنے والی رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ این جی اوز ملک کی تباہی میں ملوث ہیں اور دیگر ممالک سے فنڈز لے کر پاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں، متفرق درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دینی مدارس کو ملنے والے فنڈز کا استعمال غلط کیا جا رہا ہے۔ متفرق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ این جی اوزاور دینی مدارس کی تفصیلات طلب کی جائیں اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز اور دینی مدارس کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے۔