ملکی سالمیت کیلئے محاذ آرائی کا خاتمہ کرنا ہوگا: زاہد حبیب قادری

لاہور( خصوصی نامہ نگار) سنی تحریک کے صوبائی رہنما محمد زاہد حبیب قا دری نے کہا کہ ملکی سالمیت کیلئے محاذ آرائی کا خاتمہ کرنا ہو گا۔کراچی میں مکمل امن و امان بحال کرنے کیلئے ضرب عضب آپریشن کی کامیابی کے سوا دوسرا کوئی آپشن موجود نہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور ذوالفقار مرزا اپنی ذاتی لڑائی کو اپنے گھر کی چار دیواری تک محدود کریں ۔