متروکہ وقف املاک کے احتجاج کرنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور(خصوصی نامہ نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کے خلاف ایک ہفتہ قبل احتجاج کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن کی جانب سے تمام شعبوں کے سربراہوں کو ہدایت کی کہ وہ احتجاج کرنے والے ملازمین کی رپورٹ فوری طور پر ایڈمن سیکشن میں جمع کرائیں۔