قدرتی آفات میں موثر ہنگامی اقدامات نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی پہلی ترجیح ہیں : آسٹریلوی وزیر خارجہ

لاہور(نیوز رپورٹر)آسٹریلیا کی وزیر خا رجہ امور جولی بشپ نے کہا کہ قدرتی آفات میں فوری تیاری اور ہنگامی اقدامات کے معاملات کو مضبوط بنانا نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی پہلی ترجیح ہے اور اسے پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان میں بھی شامل کیا گیا ۔جولی بشپ نے پاکستان میں جاری عالمی ادارہ خوراک کے منصوبوں کیلئے مزید 4 ملین آسٹریلن ڈالرز کابھی اعلان کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام اور پنجاب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے گزشتہ روز لاہور میں پاکستان کیلئے چوتھے انسانی فلاحی مرکز کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پرچیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) میجر جنرل اصغر نوازاور پاکستان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کی نمائندہ لولا کاسترو ، جاپان، ڈنمارک، امریکی سفارتخانے کے حکام بھی موجود تھے۔پاکستان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے نمائندے لولا کاسترو نے کہاکہ لاہور میں تین ملین ڈالر لاگت کی یہ جدید سہولت 28600مربع میٹر سے زائد رقبے پر محیط ہے۔