فلاح انسانیت فائونڈیشن کی طرف سے ڈسٹرکٹ جیل کیلئے 50 پنکھوں کا عطیہ

ؒٓلاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فائونڈیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں موسم گرما کے پیش نظر قیدیوں کے لئے دو لاکھ روپے مالیت کے 50 عددسیلنگ فین عطیہ کئے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں عطاء الرحمن رانا اور سلمان شاہد نے جیل کا دورہ بھی کیا۔