دھاندلی کرنے والوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں: پی پی انسانی حقوق ونگ

لاہور(خبرنگار) پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات جاوید کمیانہ ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شریف سجاد بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی دھاندلی کرنے والوں کے خلاف ہے اور اس لئے وہ ہر فورم میں آواز بلند کرے گی، دھاندلی کی وجہ سے جمہوریت کو نقصان ہوا، دھاندلی کرنے والے کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔