دستور پاکستان کے تحفظ کیلئے قوم متحد ہو جائے: حافظ ادریس

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ قرار داد مقاصد کو آئین سے نکالنے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کو ایک سیکولر اسٹیٹ بنانے کی سازشیں ہورہی ہیں ۔قوم دستورپاکستان کے تحفظ کیلئے متحد ہوجائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں منعقدہ دارالعلوم اسلامیہ اورطالبات کے ادارہ المحصنات کے زیر انتظام ہونے والی ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مولانا عبد المالک نے بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیا اور ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی نے بھی خطاب کیا ۔تقریب کی صدارت چوہدری محمد اسلم سلیمی ایڈووکیٹ نے کی ۔