جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے انتخابی اصلاحات کیلئے قرارداد کی منظورکر لی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی نے انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں منظور کی گئی قرار داد میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ 33 رکنی انتخابی اصلاحات کی کمیٹی اپنی اصلاحات جلد مکمل کرے۔ مرکزی مجلس شوریٰ نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ غداری کے صلہ میں ملی ہوئی جاگیروں کو ضبط کیا جائے۔سالانہ انتخابی فہرستوں کو updateکیاجائے۔الیکشن کمیشن کو انتظامی اور مالیاتی طور پر بااختیار بنایاجائے۔