اساتذہ اور طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان، موبائل یونٹس کے تعلیمی اداروں میں لیکچر ز

لاہور(خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹ عبدالمالک کے اساتذہ اور طلبہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز لاہور‘اطفال گرلز سکول ابوبکر بلاک نیو گارڈن ٹائون، سی ڈی جی بوائز ہائی سکول‘ باغبانپورہ‘گورنمنٹ پرائمری سکول‘ سلطانپورہ میں دو قومی نظریے پر لیکچرز دیئے۔