یو ایم ٹی میں ریاضی کانفرنس محققین‘ مقالہ جات پیش کئے

لاہور (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی لاہورمیں ریاضی پر کانفرنس کاانعقادہوا جس میں ملک کی معروف درسگاہوں جس میں پنجاب یونیورسٹی، لاہور سکول آف اکنامکس، جی سی یونیورسٹی لاہور، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد، ایف سی کالج، قرشی یونیورسٹی، فاسٹ، بے نظیر بھٹو یونیورسٹی پشاور، سرگودھا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب، آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی، سی آئی آئی ٹی، یوای ٹی، کامسیٹس و دیگر اداروں سے اساتذہ، پروفیسرز، طلبہ، فیکلٹی ممبران اور محقیقن نے اپنے مقالہ جات پیش کیے کانفرنس کا افتتاح ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد نے ہائر ایجوکیشن پنجاب کے چیئرمین محمد نظام الدین کے ہمراہ کیا۔