ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ میں ڈے کیئر سنٹر کے قیام کی منظوری دیدی: احسان بھٹہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ میں ڈے کیئر سنٹر کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے اور ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے قائم کردہ پنجاب ڈے کیئر فنڈ کے تحت ڈی ایس ڈی میںاپریل2015 میں ڈے کئیر سنٹر قائم کر دیا جائے گا ۔ یہ بات پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایس ڈی احسان بھٹہ نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے کہی ان کا کہنا تھا کہ ڈے کیئر میں چھوٹے بچوں کے لئے پلے ایریا، سٹڈی ایریا اور فیڈ ایریا اور کچن جیسی تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔