پاکستان آگہی پروگرام: مقامی کالج کی طالبات اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر

لاہور(خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سلامت پورہ کی طالبات اور اساتذہ  نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ایچ گلبرگ ‘گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ گلبرگ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بستی سیدن شاہ اپرمال‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ملک پارک شاہدرہ‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول عزیز کالونی فرخ آباد شاہدرہ‘ آئیڈیل ہائی سکول برکت ٹائون شاہدرہ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول برکت ٹائون شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد540تھی ۔