ٹائون شپ کے تفریحی پارک ویرانوں میں تبدیل پی ایچ اے کی بے حسی پر مکین سراپا احتجاج

لاہور (پ ر) ٹائون شپ کے سماجی محمد سرفراز خان اور علاقہ کے سینکڑوں مکینوں نے ٹائون شپ کے تباہی و بربادی کا منظر پیش کرتے چلڈرن پارکوں اور اس جانب متعلقہ حکام کی عدم توجہی و نااہلی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب سے صورت احوال کا فوری سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے محمد سرفراز خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایچ نے ٹائون شپ و گرین ٹائون کی عوام سے تفریحی سہولتیں چھین لی ہیں یو سی 132 ٹائون شپ کے 24چلڈرن پارکوں اور گرین بیلٹس کی دیکھ بھال کیلئے صرف 8مالی وہ بھی اکثر غائب رہتے ہیں۔