وزیراعظم نوازشریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے، آج ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت متوقع

 وزیراعظم نوازشریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے، آج ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت متوقع

لاہور (آن لائن) وزیراعظم محمد نوازشریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق لاہور میں قیام کے دوران دیگر مصروفیات کے علاوہ وزیراعظم کی آج ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت بھی متوقع ہے۔ اس تقریب میں دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ ہارس اینڈ کیٹل شوپاکستان خصوصاً پنجاب کے روایتی رنگوں سے مزین ہے جس میں چاروں صوبوں کی یکجہتی کی مکمل تصویر پیش کی جاتی ہے۔