علما کی گرفتاری کیخلاف کل فیصل آباد میں دھرنا دینگے: حامد رضا

علما کی گرفتاری کیخلاف کل فیصل آباد میں دھرنا دینگے: حامد رضا

لاہور (سپیشل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ علماءکی گرفتاریوں کے خلاف9مارچ کو فیصل آباد میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ پنجاب حکومت اذان کی آواز کو محدود کرنا چاہتی ہے۔ اہل حق دین کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
سینیٹ انتخابات نے سیاسی نظام کی خامیاں آشکار کردی ہیں۔ سینٹ الیکشن میں جمہوری اقدار پامال کی گئیں۔فاٹا کے سینیٹ الیکشن ملتوی کرنا قابل مذمت ہے۔ منافع بخش قومی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ ملک دشمنی ہے۔