عدالتی کمشن نہ بنا تو پورا پاکستان جام کر دینگے: محمود الرشید

عدالتی کمشن نہ بنا تو پورا پاکستان جام کر دینگے: محمود الرشید

لاہور ( سپیشل رپورٹر) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ حکمرانوں اور انکے حواریوں کو جھوٹ بولنے کے سواکوئی کام نہیں آتا ‘ عدالتی کمیشن نہ بنا تو اپنے قائد عمران خان کے حکم پر پوارپاکستان بند کر کے حکمرانوں کا گھروں سے نکلنا مشکل کر دیں گے‘ اب قوم جاگ اٹھی ہے اور کسی کو عوامی حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ حکمرانوں کا بچائو اسی میں ہے کہ جلد ازا جلد عدالتی کمیشن کے قیام کا اعلان کر دیںورنہ ہم حکو مت کا چلنا مشکل کر دیں گے ۔ عوام نے مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے‘ گیارہ مئی کے انتخابات فکس تھے اورعوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر پی ٹی آئی کا راستہ روکا گیا مگر اب ہم ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، دھاندلی کی پیداوار حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں اور انہیں اپنی کرپشن کا حساب دینا ہو گا ۔