عالمی طاقتیں پاکستان کو ناکام ریاست بنانے کیلئے کوشاں، حکمران آلہ کار بنے ہوئے ہیں: میاں مقصود

لاہور ( سپیشل رپورٹر) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ کہ بیرونی طاقتیں اور پاکستان دشمن قوتیں پاکستان کو عد م استحکام اورناکام ریاست بنانے کی مسلسل کوششوں میں لگی ہوئی ہیں۔ حکمران انھی قوتوں کے الہ کار بنے ہوئے ہیں۔ ملک میں عوام کے خلاف جاری معاشی دہشت گردی ،اقرباپروری،کرپشن ،مہنگائی وبے روزگاری کو ختم کرنے میں حکومت بری طرح ناکام نظر آتی ہے۔  امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قوانین ہیں طاقتور اربوں کی کرپشن کرنے کے باوجود آئین وقانون کی گرفت سے آزاد گھوم رہے ہیں۔