روزانہ 30منٹ ورزش کی عادت اپنا کر دل کے امراض اور شوگر سے محفوظ رہ سکتے ہیں: حکما ء

لاہور (پ ر) ادارہ فروغ طب یونانی پاکستان کے طبی ماہرین حکیم عبدالوحید سلیمانی، حکیم محمد افضل میو، حکیم سید عارف رحیم، حکیم سید عمران فیاض و دیگر نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں لوگوں کا آرام طلب لائف سٹائل دل کی بیماریوں کا سب سے بڑا سبب ہے ہر شخص روزانہ کم از کم تیس منٹ ورزش کی عادت اپنائے انہوں نے کہا محتاط طرز زندگی اپنا کر ہم امراض قلب سے بچ سکتے ہیں۔ مرغن اور نشاستے والے فاسٹ فوڈ کے رواج نے ہمارے بزرگوں، مردوں، عورتوں اور بچوں کو شوگر، موٹاپے اور ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا کر دیا ہے۔