دہشت گردی کے ماحول میں ہارس اینڈ کیٹل شو، تازہوا کا جھونکا ہے: رانا اقبال

دہشت گردی کے ماحول میں ہارس اینڈ کیٹل شو، تازہوا کا جھونکا ہے: رانا اقبال

لاہور(خبر نگار)قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کے تیسرے روز بطور مہمان خصوصی شرکت کی -تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام گورنرنے کہا کہ گھٹن اور دہشت گردی کے ماحول میں اس قسم کے ایونٹس کا انعقاد ایک خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے -قائمقام گورنر پنجاب نے کہا کہ طویل عرصے کے بعد لاہور میں نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کے دوبارہ انعقاد اور شاندار انتظامات پر وزیر اعلی پنجاب اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ دریں اثنا شام کی تقریبات کے مہمان خصوصی کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان تھے۔  سانحہ پشاور کے شہید بچوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے امن ٹیبلو اور نغمے پیش کئے گئے جس میں شہید بچوںکے حقیقی بہن بھائیوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شہید بچوں کے والدین بھی موجودتھے۔