دہشت گردی کیخلاف جنگ متاثر کرنے کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے: سید مہدی عابدی

لاہور( سپیشل رپورٹر) دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،مجلس وحدت مسلمین کسی کونسل یا اتحاد کے ایسے اقدامات کی تائید نہیں کرے گی جو نیشنل ایکشن پلان اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرنے کی سازش کا حصہ ہو،پاکستان کی سلامتی وبقا کا تضاضہ ہے کہ دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف مصلحتوں سے بلا تر ہو کر کاروائی کرے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے ایم ڈبلیوایم میڈیا کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔