حکومت پنجاب لاہور میں مہاجرین کشمیر کی نشست پر جلد الیکشن کرائے: غلام عباس میر

لاہور (پ ر) آزاد کشمیر الیکشن کمشن نے ایک مرتبہ پھر حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ حلقہ ایل اے 37 کشمیر ویلی ٹو لاہور میں جلد از جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری مہاجرین کی 4 برس سے خالی نشست پر جلد الیکشن کرائے تاکہ لاہور میں مقیم کشمیری مہاجرین کے مسائل حل ہوں۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے مسلم لیگ (ن) حلقہ 37 لاہور غلام عباس میر نے کشمیری مہاجرین کی ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ جس میں تہمید نبی، عبدالوحید لون، شہزاد ڈار، فاروق علی بٹ و دیگر معززین شامل تھے۔ وفد نے وزیراعظم نواز شریف سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد الیکشن کروا کر آزاد کشمیر اسمبلی میں اپنی ایک پکی نشست کا اضافہ کریں۔