حکمران عوام کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں: چودھری سرور

حکمران عوام کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں: چودھری سرور

لاہور (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے بعد، پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کے ہمراہ  فیصل آباد، سمندری کھدروالا، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، پیر محل اور کمالیہ کا پہلا دورہ کیا۔  انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کے ساتھ بڑ ا کھلوا ڑ کر رہے ہیں اور غریبوں کے حقوق غصب کئے ہوئے ہیں اور یہاں قبضہ مافیا نے لوگوں کی زمینوں پر قبضے کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف سیاست کو عباد ت سمجھ کر کر رہی ہے اور پی ٹی آئی کو جب اقتدار میں آنے کا موقع ملے گا تو ان چوروں اور لٹیروں سے یہ زمینیں لے کر غریبوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی  اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے خیبر پی کے سے کرپشن کا خاتمہ کیا اور سینٹ الیکشن میں کے پی کے سے بھرپورکامیابی حاصل کیا اور یہ تحریک انصاف کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ ہے۔