جنرل ہسپتال اور راشد لطیف میڈیکل کالج میں معاہدہ

لاہور(نیوزرپورٹر) پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ/لاہور جنرل ہسپتال اور راشد لطیف میڈیکل کالج کے درمیان مفاہمت کی ایک یاد داشت پر دستخط ہو گئے ہیں جس کے تحت دونوں طبی اداروں کے پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز اپنی تربیت مکمل کرنے کے سلسلہ میں دونوں اداروں کی تربیتی سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی ٹریننگ مکمل کر سکیں گے- مذکورہ پی جی  ٹرینی ڈاکٹرز کو ماہانہ وظیفہ ان کا اپنا ادارہ ادا کرے گا-