جمعیت اہلحدیث واہگہ ٹائون کا اجلاس نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا گیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث واہگہ کی کابینہ کا اجلاس جامع مسجد قبا اہل حدیث اکرم پارک میں زیر صدارت حافظ محمد یونس آزاد ہوا۔ اجلاس میں نو منتخب امیر حافظ مشتاق احمد فاروقی ناظم اعلیٰ عبدالرحمن کاظمی ناظم مالیات میاں ذوالفقار احمد نائب امیر حافظ محمد رفیق زاہد، نائب ناظم مولانا محمد یونس عابد ناظم تبلیغ خورشد احمد خلیق ناظم مساجد سید عارف شاہ، نائب ناظم تبلیغ مولانا حبیب الرحمن بھٹوی پریس سیکرٹری محمد یاسین، انچارج پیغام ٹی وی حافظ فاروق عبداللہ سے حلف لیا گیا۔