جامع مسجد توحید سنت نگر میں درس قرآن و حدیث آج ہو گا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامع مسجد توحید اہلحدیث آئوٹ فال روڈ سنت نگر رشید سٹریٹ میں تقریب تقسیم انعامات کے سلسلے میں درس قرآن و حدیث کا انعقاد آج بعد نماز مغرب تا نماز عشا ہو گا۔ خصوصی خطاب پروفیسر محمد یحیٰی کا ہو گا۔ تلاوت قرآن پاک قاری عبدالباسط، محمد عامر قریشی، حافظ عبدالعظیم کریں گے۔ خصوصی شرکت اختر وحید شیخ جبکہ نقابت مجلس نثار احمد خان کی ہو گی ۔ پروگرام زیر صدارت شیخ اصغر وحید بانی و امیر و مدرسہ ابو ہریرہ سنت نگر  ہوگا۔