بیکن ہائوس کے زیر اہتمام اساتذہ کی کانفرنس ’’ٹیچر ہڈ‘‘انعقاد

لاہور (پ ر) بیکن ہائوس کے سینٹرل ریجن نے ایک کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں پنجاب بھر سے 600 سے زائد اساتذہ نے شرکت کی۔ سیلیبریٹنگ ٹیچرز ہڈ نام کی کانفرنس کا انعقاد میں بیکن ہائوس کا ٹیچر ہوں اور میں تبدیلی کی علامت ہوں، کی ٹیگ لائن کے زیر اثر کیا گیا۔ کانفرنس بیکن ہائوس کے چالیس سال مکمل کرنے کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کی پہلی کڑی ہے۔ کانفرنس کے شرکاء نے درس و تدریس کے حوالے سے مختلف ورکشاپ سیشنز میں شرکت کی۔