برسر اقتدار پارٹیاں عام آدمی کو شریک اقتدار کرنے کیلئے تیار نہیں: ناصر اقبال خان

لاہور (خبر نگار) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدور فاروق چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام آدمی اور اس کے حقوق کی کوئی وقعت نہیں، اس ملک میں رائج نام نہاد جمہوریت میں صرف حسب نسب اور پیسہ چلتا ہے۔ برسراقتدار سیاسی پارٹیوں میں سے کوئی عام آدمی کوشریک اقتدارکرنے کیلئے تیار نہیں۔ سرمایہ دارانہ اور موروثی سیاست نے عام آدمی کو دیوار سے لگا دیا۔