پنجاب میں غیر ملکیوں کے جائیداد خریدنے پر پاپندی لگا دی گئی

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب میں امریکہ ،برطانیہ سمیت تمام غیر ملکیوں پر جائیداد کی خریداری پر پابندی لگا دی گئی ہے کوئی بھی غیرملکی زمین ،فلیٹ ،بلڈنگ ،مارکیٹ ،پلازہ نہیں خرید سکے گے جبکہ جن غیر ملکیوں کی جانب سے ماضی میں جائیدایں خریدیں گئیںان کی چیکنگ بھی شروع کر دی گئی جبکہ پاکستانی نژاد غیر ملکی شہری جائیداد خرید سکیں گے۔ بورڈ آف ریونیو کی جانب تمام اضلاع کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اس حوالے رجسٹری محرر کو خصوصی احکامات کئے گئے کہ رجسٹری کے وقت شناختی کارڈ چیک کئے جائے اور غیرملکی ہونے پر کسی صورت رجسٹری نہ کی جائے جبکہ پٹواریوں کو غیر ملکیوں کے انتقال پاس نہ کرنے کی ہدایت دی گئی اور ہدایت کی گئی کہ اگر کسی غیر ملکی شخص کے متعلق معلومات ہو تو اعلی حکام کو اطلاع کی جائے۔