پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کا مشترکہ حکمت عملی اپنانے، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کا مشترکہ حکمت عملی اپنانے، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

لاہور (خبر نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے بجٹ اجلاس کے موقع پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق تحریک انصاف، ق لیگ، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی اس حوالے سے آپس میں مکمل رابطے میں ہیں اور انہوں نے احسن ریاض فتیانہ سمیت آزاد ارکان اسمبلی سے بھی رابطے مکمل کر لئے ہیں۔ بجٹ اجلاس کے دوران تمام ایشوز پر مشترکہ حکمت عملی، احتجاج اور واک آؤٹ کی پالیسی اختیار کی جائے گی۔