لوڈشیڈنگ اور گرمی کے ستائے شہریوں نے نہر کا رخ کرلیا

لوڈشیڈنگ اور گرمی کے ستائے شہریوں نے نہر کا رخ کرلیا

لاہور(خبرنگار) گرمی کی شدت میں اضافہ اور اتوار کی چھٹی کی وجہ سے گزشتہ روز لاہور کینال پر نہانے والوں کی تعداد میں اچانک بہت زیادہ اضافہ ہوگیا گرمی اور لوڈشیڈنگ سے ستائے شہریوں نے نہر کے ٹھنڈے پانی میں پناہ تلاش کرلی، بچے، بوڑھے، نوجوان حتی کہ خواتین بھی نہر کے ٹھنڈے پانی سے گرمی کی شدت سے نجات حاصل کرتی نظر آئیں جبکہ ہربنس پورہ سے آگے خصوصاً جلو پارک کے قریب زیادہ تر خاندان پکنک منانے پہنچے، جنہوں نے نہر کنارے درختوں کے سائے میں دریاں بچھا کر اور گدیاں رکھ کر آرام سے بیٹھنے اور لیٹنے کا انتظام کرلیا، خواتین بھی نہر میں کھڑی پانی سے لطف اندوز ہوتی رہیں اور کھانے پینے کی اشیاءسے لطف اندوز ہوتی رہیں۔